بھٹکل کو ماڈرن سٹی کا درجہ دینا میرا عزم ہے، دسمبر کے آخر تک بھٹکل میں صفائی کا الگ نظام دیکھنے ملے گا: صدر بلدیہ پرویز قاسمجی
10:58AM Tue 10 Nov, 2020
بھٹکل : 10 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "بھٹکل میں ویسے تو کرنے کے کام بہت ہیں۔ لیکن میں شروعات میں اہم اور چھوٹے کاموں کو ترجیحی بیناد پر کرنا شروع کروں گا۔میر ا عزم ہے کہ میں اپنی اس میعاد میں بھٹکل کو ماڈرن سٹی کا درجہ دلا سکوں "۔ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر بلدیہ جناب پرویز قاسمجی صاحب نے کیا وہ آج یہاں مجلس اصلاح و تنظیم میں بلدیہ اور جالی پٹن پنچایت کے نومنتخب صدر و نائب صدر کے لیے منعقد تہنیتی اجلاس میں حاضرین سے مخاطب تھے۔
صدر بلدیہ نے اس موقع پر شہر کی ترقی کے لیے انہیں کام کرنے کا موقع دینے پر مجلس اصلاح و تنظیم اور دیگر افردا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں اس سال کے آخر تک صفائی کا الگ نمونہ دیکھنے کو ملے گا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوسکتا ہےکہ اس دوران ان کے کام کرنے کے طریقہ کو لے کر کچھ لوگوں کو تشویش ہو ،لیکن شہر کی ترقی کے لیے انہوں نے اس کو بھی برداشت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور انہیں کام کرنے کے لیے آزاد چھوڑنے کی گذارش کی۔
پرویز قاسجمی صاحب نے ذمہ داران کی طرف سے اس نشست میں آئے مشوروں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سب مل کر کام کریں اور کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے بھٹکل میونسپال میں کام کرنے کے لیے عوام کو ہورہی پریشانیوں پر نوٹس لینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی اس کی درستگی شروع کر دی ہے جس کے بعد سے کاموں میں تیزی بھی آگئی ہے۔
جناب قاسمجی پرویز نے اپنے آپ کو عوامی خدمت گار کہتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی وقت اپنے مسائل ان کے سامنےرکھیں اور اس میں ذرا بھی جھجک محسوس نہ کریں۔
اس کے علاوہ اس موقع پر پنچایت صدر محترمہ بی بی شمیم صاحبہ،نائب صدر جالی پٹن پنچایت محترمہ فرحانہ داٹاصاحبہ، نائب صدر بلدیہ جناب قیصر محتشم ساحب نے بھی مختصر طور پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے شہر کی خدمت کا عزم طاہر کیا اور ان کے انتخاب پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر صدر تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز، جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے، مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، جناب مولانا سید زبیر ایس ایم، جناب عنایت اللہ شابندری، جناب عمران لنکا، جناب الطاف کھروری نے بھی اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور شہر کی ترقی کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا۔
اجلاس کی نظامت مولانا یاسر برماور ندوی نے کی جبکہ شکریہ کلمات جناب جیلانی شابندری نے ادا کیے۔