آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کوراحتی رقم راست بینک کھاتہ میں ٹرانسفر کی جائے گی

04:00AM Sun 23 May, 2021

بنگلورو۔23/مئی(سالارنیوز) کووِڈ کی دوسری لہر کے لاک ڈاؤن سے متاثر آٹو رکشا، ٹیکسی اور میکسی کیب ڈرائیورس جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے اورجنہوں نے اپنے نام کا رجسٹریشن کروایا ہے انہیں راحتی رقم فی کس 3ہزار روپئے آن لائن کے ذریعہ تقسیم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔یہ امداد حاصل کرنے اہل ڈرائیوروں کو”سیوا سندھو“ نامی ویب پورٹل کے ذریعہ عرضی داخل کرنی ہوگی، جس میں پوچھے گئے تمام تفصیلات درج کرنے ہوں گے۔عرضی کی جانچ پڑتال کے بعدعرضی میں دئے گئے بینک کھاتہ میں رقم ڈی بی ٹی کے ذریعہ ٹرانسفر کردی جائے گی۔