مناسک حج کا آغاز، ہر طرف لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، روح پرور مناظر

05:42AM Thu 7 Jul, 2022

آج سے حج کے پہلے مناسک شروع ہوتے ہی دس لاکھ عازمین نے زندگی بھر کے روحانی سفر کا آغاز کیا۔ لاکھوں عازمین نے مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں  کعبتہ اللہ کا طواف کیا۔ یہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر بہت سے حجاج کرام نے سورج کی گرمی سے بچنے کے لیے چھتریاں تھام لیں۔ آج یعنی جمعرات کے روز کو حجاج کرام میدان عرفات لے جانے سے پہلے مسجد الحرام سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک وسیع خیمے والے شہر منیٰ میں لے جایا جائے گا، جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  نے اپنا آخری خطبہ دیا۔ جسے خطبہ حجۃ الوداع کہتے ہیں۔
سعودی حکام نے حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کی رہائش کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 23 اسپتال اور 147 صحت مراکز تیار کیے ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے لیے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ حج کورونا کے دو سال کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں عازمین حج کی صحت سے متعلق بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے 1,000 سے زیادہ بستر ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور 200 سے زیادہ خاص طور پر ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے احتیاطی طور پر خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ وہیں 25,000 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کسی بھی طرح کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔