رام سنگھ کون تھے ؟

03:02PM Thu 14 Mar, 2013

بھارت کے دارالحکومت دلّی کے تہاڑ جیل میں سوموار کو مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے دہلی گینگ ریپ کے اہم ملزم رام سنگھ اس بس کے ڈرائیور تھے جس میں ایک تیئس سالہ طلبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعہ کے دو دن بعد یعنی 18 دسمبر کو رام سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ رام سنگھ کا چھوٹا بھائی مکیش سنگھ بھی اس کیس میں ملزم ہے۔  
دلّی پولیس نے ایک ضلعی عدالت میں رام سنگھ کے علاوہ مکیش سنگھ، وجے شرما، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
33 سالہ رام سنگھ، اس کے بھائی مکیش اور ان کے معاون اكشے ٹھاکر نے اس واقعہ کے دن پارٹی کی تھی اور پھر مستی کرنے کے ارادے سے بس میں نکل پڑے تھے۔ اسی کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر اس خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ رام سنگھ سنہ 2009 میں ایک حادثے میں زخمی ہونے کے باوجود وہ بس چلاتے رہے۔ اس حادثے میں ان کے ایک بازو میں شدید چوٹ آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کو اس کے بازو میں راڈ ڈالنی پڑی تھی۔ رام سنگھ کو جاننے والے بتاتے ہیں کہ وہ چھوٹے قد کے تھے۔ جنوبی دلّی کی ایک بستی میں رہنے والے رام سنگھ کے کچھ پڑوسيوں کا کہنا تھا کہ وہ اکثر شراب پی کر بے قابو ہو جاتے تھے۔ رام سنگھ اپنی بستی میں ’مینٹل‘ یعنی خبطی کے نام سے جانتے تھے۔
BBC
 دلّی میں اجتماعی ریپ پر احتجاج