حید ر آباد سیلاب متاثرین کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم نے کی مالی اعانت کی اپیل: جمعہ نماز بعد رضاکار مسجد کے باہر رہیں گے موجود
01:53PM Thu 29 Oct, 2020
بھٹکل: 29 اکتوبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حیدر آباد میں حالیہ دنوں آئے سیلاب سے بہت سے خاندان متاثر ہوگئے ہیں اور سیلاب نے کئی افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ ایسے میں مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ان متاثرین کے لیے ریلیف فنڈ اکٹھا کیا جارہا ہے۔
جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل جمعہ نماز بعد تنظیم کے رضاکار مسجد کے باہر چادر لے کر کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں حصہ لیں اور حتی المقدور ان متاثرین کی امداد کریں۔