مہاراشٹر میں وزیر اعلی شندے کل ثابت کریں گے اکثریت، اسپیکر کیلئے ہوئی ووٹنگ کے بعد کیا ہوسکتا ہے حساب کتاب

01:25PM Sun 3 Jul, 2022

ممبئی : بی جے پی لیڈر راہل نارویکر کو مہاراشٹر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اسی کے ساتھ شندے سرکار اپنے پہلے امتحان میں پاس ہوگئی ہے ۔ اسپیکر عہدہ کے الیکشن کو کل ہونے والے فلور ٹیسٹ سے پہلے سیمی فائنل مانا جارہا ہے ۔ پیر کو ایوان میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اکثریت ثابت کرنی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر عہدہ کیلئے ہوئے الیکشن میں بی جے پی لیڈر راہل نارویکر کو 164 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار راجن سالوی کو 107 ووٹ ملے ۔ شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ نے شندے خیمے کے 16 ممبران اسمبلی کو معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے ۔ اس صورت میں اکثریت کا ہندسہ 137 پر آجائے گا ۔ 16 ووٹ کم ہونے پر ایکناتھ شندے ۔ دیویندر فڑنویس سرکار کے پاس اکثریت کے پاس 148 ووٹ ہوں گے ۔ حالانکہ سبھی 39 باغی ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا جاتا ہے تو بھی برسراقتدار اتحاد مطلوبہ تعداد سے آگے نکل جائے گی ، آج کی ووٹنگ سے پتہ چلتا ہے ۔ 39 ممبران اسمبلی کی معطلی سے اکثریت کی تعداد 125 ہوجائے گی ۔ راہل نارویکر کو 164 ووٹ ملے ، اس لئے 39 ووٹ کم ہونے پر بھی حکمراں اتحاد محفوظ رہے گا ۔
اس سے واضح ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کے پاس ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد نہیں ہے ۔ حالانکہ آج سماجوادی پارٹی اور اے آئی ایم آئی ایم کے ممبران نے ووٹ نہیں ڈالا ۔ بھلے ہی وہ صرف ووٹ دیں پھر بھی ادھو ٹھاکرے کے اتحاد کے پاس جیتنے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں ہوں گے ۔