ایس ایس ایل سی امتحانات لینے ہائی کورٹ نےدکھائی ہری جھنڈی

04:38PM Mon 12 Jul, 2021

بنگلورو :  12 جولائی،2021 (ذرائع)  جسٹس ناگرتنا کی سربراہی میں کرناٹک ہائی کورٹ کی ڈویژنل بنچ نے پیر کے روز حکومت  کو ایس ایس ایل سی امتحانات  کے لیے طلبہ کو بلانے کی اجازت دیتے ہوئے ہری جھنڈی دکھا دی  ہے اور اس  کے خلاف  مفاد عامہ کے لیے دائر کی گئی عرضی کو خارج کردیاہے ۔ اس بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی امتحان کے ہر کسی کو پاس کرنا  ناممکن ہے کیونکہ یہ طلباء کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ریاست میں اس وقت صرف 1.45 فیصد ہی کوویڈپوزیٹیوٹی کی شرح بتائی گئی ہے اور دوسری لہر بھی تقریبا ختم ہوگئی ہے  اس لیے امتحانات کو منسوخ کرنا صحیح نہیں ہوگا۔