اہم خبر: ہوائی جہاز میں سفر کرنے کیلئے نئی گائیڈلائنس جاری ، عمل نہیں کیا تو لگے گی پابندی
03:40PM Sat 13 Mar, 2021
اگر آپ آنے والے دنوں میں ہوائی جہاز کا سفر کرنے جارہے ہیں تو آپ کو خاص احتیاط برتنی ہوگی ۔ مسافر اس میں لاپروائی کریں گے تو ان کے خلاف ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ( ڈی جی سی اے ) سخت کارروائی کرسکتا ہے ۔ دراصل ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو لے کر ڈی جی سی اے نے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔ اگر مسافر طیارہ میں ماسک نہیں پہنتا ہے اور ساتھ ہی کورونا گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اگر مسافر بار بار یہ غلطی دوہراتا ہے تو ان کے ہوائی سفر پر طویل مدتی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے ۔
ڈی سی جی اے کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ میں داخل ہونے کے بعد سے لے کر نکلنے تک ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران جو مسافر سماجی فاصلہ اورکورونا گائیڈلائن پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کو طیارہ سے بھی اتار دیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی جو لوگ اپنے سفر کے دوران بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں گے ، انہیں شرارتی مسافر قرار دے دیا جائے گا ۔
سرکلر میں کیا کیا ہے ؟
ہوائی سفر کے دوران ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ضروری ہے ۔
ماسک کو اس وقت تک ناک کے نیچے نہیں کیا جاسکتا ہے جب تک کہ کوئی ناخوشگوار حالت نہ ہو ۔
ائیرپورٹ میں مسافر کی انٹری کے دوران سی آئی ایس ایف یا دیگر پولیس اہلکار یہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی ماسک کے بغیر اندر داخل نہ ہوسکے ۔
ائیرپورٹ ڈائریکٹر / ٹرمنل منیجر مسافر میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انہوں نے ہمیشہ ٹھیک سے ماسک پہنا ہوا ہو ۔ اس کے ساتھ ہی مسافر صحیح طریقہ سے سماجی فاصلہ پر عمل کررہے ہیں ۔
ائیرپورٹ کے احاطہ یا فلائٹ میں اگر کوئی مسافر کورونا ضوابط پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے گا۔ حالانکہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے ۔