دارا سنگھ سماجوادی پارٹی میں شامل، یوگی کے تیسرے وزیر اکھلیش کی سائیکل پر سوار

03:48PM Sun 16 Jan, 2022

لکھنؤ: سوامی پرساد موریہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو خیر آباد کہنے والے یوگی حکومت کے سابق وزیر دارا سنگھ چوہان نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی (ایس پی) کا دامن تھام لیا۔ سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سینی کے بعد دارا سنگھ یوگی حکومت کے ایسے تیسرے وزیر ہیں جو انتخابات سے عین قبل سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔