بھٹکل میں وزیر آراشوک کے ہاتھوں منی ودھان سودھا اور اندرا کینٹین کا افتتاح: بھٹکل میں اب بہت جلد ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے تمام سرکاری دفاتر
04:42PM Mon 25 Jan, 2021
بھٹکل: 25 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل انجمن آباد جانے والی سڑک سے متصل آج صبح ریاستی کابینہ کے ریوینو وزیر آر اشوک کے ہاتھوں منی ودھان سودھا کا افتتاح عمل میں آیا جس کے بعد اسی کے بغل میں سنتے مارکیٹ جانے والی سڑک پر ضلع انچارج وزیر شیو رام ہیبار کے ہاتھوں اندرا کینٹین کا افتتاح بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیرآر اشوک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت لاک ڈاؤن سے پہلے کے باقی پڑے ترقیاتی اور تعمیری منصوبوں پر عمل در آمد کررہی ہے اور اسی کی ایک کڑی کے تحت آج یہاں منی ودھان سودھا اور اندرا کینٹین کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔
وزیر آر اشوک نے عوام کو ان سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب بھٹکل میں عوام کو سرکاری کاموں کے لیے ادھر ادھر بھٹکنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں یہاں ودھان سودھا میں ایک ہی چھت کے نیچے تمام سرکاری دفاتر سمیت اسسٹنٹ کمشنر، تحصلدار اور رکن اسمبلی کےبھی دفاتر ہونگے۔
اس موقع پر موجود شیو رام ہیبار نے اندرا کینٹن کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور عوام کو حکومت کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
افتتاحی تقریب میں ان وزراء کے علاوہ رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک،ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، بھٹکل میونسپالٹی کے صدر جناب پرویز قاسمجی ، جالی پنچایت کی صدر محترمہ شمیم بانو شیخ، اے سی بھرت ایس ، تحصیلدار روی چندرا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔