بڑی خبر: بنگلورو میں عیدگاہ میدان پر نہیں ہوگا گنیش اتسو، سپریم کورٹ نے کہا : اسٹیٹس کو برقرار رہے گا

01:14PM Tue 30 Aug, 2022

نئی دہلی: 30 اگست ،2022 (ایجنسی)    بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش اتسوا معاملہ پر سپریم کورٹ کی نئی بینچ میں سماعت ہوئی ۔ بنگلورو کے چامراج پیٹ عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی پروگرام نہیں ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے جوں کی توں صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ عیدگاہ میدان میں جیسی آج صورتحال ہے ، وہی برقرار رہے گی ۔ اس سے پہلے عیدگاہ میدان میں گنیش اتسو منانے کے معاملہ پر تین ججوں کی بینچ نے سماعت شروع کی ۔ وقف بورڈ کی جانب سے بحث کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ 200 سال سے یہ پراپرٹی ہمارے پاس ہے اور کسی دوسری کمیونٹی نے یہاں کبھی کوئی مذہبی پروگرام نہیں کیا ۔ سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ سنا چکا ہے ۔ پہلے کبھی کسی نے اس کو چیلنج نہیں دیا ۔ اب 2022 میں کہا جارہا ہے کہ یہ متنازع ہے ۔