یوم اساتذہ کے موقع پر اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے پی ای ٹیچر کو ملا ضلعی سطح پر بہترین استاد کا ایوارڈ

03:08PM Mon 5 Sep, 2022

بھٹکل : 5 ستمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) یوم ِ اساتذہ کی مناسبت سے 5ستمبر 2022بروزمنگل کمٹہ میں منعقدضلعی سطح کے ایوارڈپروگرام میں بھٹکل تعلقہ سے منتخب پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کی  شال پوشی کی گئی   جن میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول کے فزیکل انسٹرکٹر جناب راجے صاحب نپانی ( رضاسر ) کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازاگیا۔ واضح رہے  کہ رضا سر 20 سال سے انجمن میں پی ای ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور انکی رہنمائی میں اب تک کئی بچے زونل سطح سے تعلقہ ،ضلع و ریاستی سطح پر پہنچتے ہوئے ‎ قومی سطح پر بھی  اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر انجمن حامئ مسلمین کے صدر وجنرل سکریٹری واسکول بورڈ سکریٹری کے ساتھ ساتھ اراکین انتظامیہ ، صدر مدرس واساتذہ  اور جمیع طلبہ نے انہیں مبارکباد دی ہے اور اس ایوارڈ کو ادارے کے لیے بھی قابل فخر قرار دیا ہے ۔ (رپورٹ: مولوی عبدالحفیظ خان ندوی)