کیرالہ اور مہاراشٹرا سے کرناٹک آنے والوں کو کوویڈ نگیٹیو رپورٹ ساتھ لانا ہوگا لازمی
04:41PM Sat 20 Feb, 2021
بھٹکل : 20 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کیرالہ اور مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے وہاں سے کرناٹک میں آنے والوں کے لیے کو ویڈ نگیٹیو رپورٹ لازمی کردی ہے۔ حکومت نے اس تعلق سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص ان دو ریاستوں سے کرناٹک میں داخل ہوتا ہےوہ اپنے پاس 72 گھنٹوں کے اندر لی گئی کورونا نیگیٹیو کی رپورٹ ضرور رکھے ۔ حکومت کی طرف سے اس بات کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ جو لوگ 72 گھنٹہ پہلے ریاست میں داخل ہوچکے ہیں اُن کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے۔اسی کے تحت آج اتر کینرا میں مہاراشٹرا اور کیرالہ سے آنے والوں کا ٹیسٹ لیا جاچکا ہے ۔