ضلع اتر کینرا میں لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہے: ضلع انچارج وزیر
03:51PM Mon 13 Jul, 2020
کاروار: 13 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بینگلور اور پڑوسی اضلاع میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ضلع اتر کینرا کے انچارج وزیر مسٹر شیورام ہیبار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اتر کینرا میں موجودہ حالات میں لاڈؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
موصوف وزیر نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جارہا ہے وہاں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لیکن اس طرح کی صورتحال اترکینرا میں نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے بھٹکل میں دوپہر 02:00 بجے سے صبح تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جو آئندہ حکم تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل وزیر شیورام ہیبار نے وزیر اعلٰی یڈی یورپا سے ویڈیو کانفرنس پر بات کی جس میں وزیر اعلیٰ نے ضلع میں کورونا کی صورتحال اور بارش کے تعلق سے جانکاری حاصل کی اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔
اس سے قبل وزیر شیورام ہیبار نے وزیر اعلٰی یڈی یورپا سے ویڈیو کانفرنس پر بات کی جس میں وزیر اعلیٰ نے ضلع میں کورونا کی صورتحال اور بارش کے تعلق سے جانکاری حاصل کی اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دیں۔