انڈین نوائط فورم کی نئی میعاد کے لیے عہدیداران کا ہوا انتخاب: ارشد ایس ایم بنے صدر تو نعمان پٹیل  کو ملا  جنرل سکریٹری کا عہدہ

03:25PM Sun 5 Mar, 2023

بھٹکل : 5 مارچ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ہندوستان کے مختلف شہروں میں مقیم بھٹکلی احباب کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل انڈین نوائط  فورم (آئی این ایف) کی سابقہ میعاد کی تکمیل  پر آج شیرور میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں گذشتہ میعاد کی رپورٹ پیش کی گئی اور اگلی میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق  جناب ایس ایم ارشد محتشم صاحب کو صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ فیاض محتشم صاحب کو نائب صدر  اول  اور یونس شابندری صاحب کو نائب صدر دوم  بنایا گیا ہے۔ اسی طرح جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے جناب نعمان پٹیل کا انتخاب کیا گیا ہے  اور جناب معاذ جوکاکو کو بطور سکریٹری چنا گیا ہے۔ جناب معید کاڈلی کو خازن بنایا گیا ہے اور محاسب کے طور پر جناب غفران لنکا کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ خیال رہے کہ ہندوستان کے  آٹھ شہروں میں قائم بھٹکل کی مختلف جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم  انڈین نوائط فورم کا قیام 2018 میں  ہوا تھا جس کے تحت 2019  میں  کامیاب  روزگار میلہ منعقد ہوا تھا جس کے ذریعے سینکڑوں لوگوں  نے ملازمت حاصل کی تھی۔ فورم نے کورونا لاک ڈاون کے دوران بھی قوم و ملت کے لئے کافی خدمات انجام دی تھی جبکہ فورم    ہیلتھ کیئیر اور میڈیکل کئیر سمیت تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں تعاون فراہم کرتا ہے،  فورم بالخصوص غریب او رنادار لوگوں کی ہرممکن  مدد بھی کرتا ہے۔ابھی گذشتہ سال دسمبر میں بھٹکل میں انڈین نوائط فورم کی طرف سے منفرد انداز میں تجارتی میلے کا بھی انعقاد ہوا تھا جس سے کافی لوگوں نے فائدہ اٹھایا تھا۔ ادارہ بھٹکلیس ان تمام عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں خلوص کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین