ڈانڈیلی میں چوری ڈکیتی وغیرہ کے معاملات کو حل کرنے پر پولس اہلکاروں کی ایس پی نے کی  ستائش

03:50PM Sat 27 Mar, 2021

ڈانڈیلی : 27 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ڈانڈیلی سب زون کے پولس تھانوں میں درج ہوئے چوری، ڈکیتی ، گانجہ اور ایل پی سی معاملات کو سلجھانے والے 65پولس افسران و عملے کی ضلع کے ایس پی مسٹر شیو پرکاش دیوراج نے آج  خوب سراہنا کی  اور ان کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں سرٹی فیکیٹ سے نوازا۔ اس موقع پر ڈانڈیلی شہری پولس تھانے میں درج ہوئے کیس نمبر 10/2021 دفعہ 454 ،457 ،380 کے تحت ملزموں کا پتہ لگا کر ان سے چوری کئے گئے تقریبا 9،57،500روپیوں کے 180 گرام وزنی سونے کو عدالت کے حکم نامے کے تحت اس کی مالکہ ڈانڈیلی کی مکین شسی لیا جارج کو لوٹا دیا گیا۔