دھونی کی بڑھیں مشکلیں! سپریم کورٹ نے پیسے کے لین دین میں بھیجا نوٹس، جانیں پورا معاملہ

03:57PM Mon 25 Jul, 2022

نئی دہلی: امرپالی  اور مہندر سنگھ دھونی  کے درمیان چل رہے اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ تشکیل کی گئی ثالثی کمیٹی کی سماعت پر روک لگانے کا مطالبہ سے متعلق سپریم کورٹ  نے کرکٹر ایم ایس دھونی اور امرپالی کو نوٹس جاری کیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کی ایک ریٹائر جج جسٹس وینا ویرول کی صدارت میں ایک ثالثی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔
دھونی نے امرپالی گروپ سے کیا 150 کروڑ روپئے کا مطالبہ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران متاثرین کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ ایک طرف فنڈ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو فلیٹ نہیں مل پا رہا ہے۔ دوسری طرف دھونی نے 150 کروڑ روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ ثالثی کمیٹی کے پاس لے گئے ہیں۔
اگر اس معاملے میں ثالثی کمیٹی دھونی کے حق میں حکم دے دیتی ہے تو امرپالی کو 150 کروڑ روپئے دینے پڑیں گے، جس سے فلیٹ خریداروں کو فلیٹ ملنا مشکل ہوجائے گا۔ اس دلیل کے بعد سپریم کورٹ نے کرکٹر دھونی کو نوٹس جاری کردیا۔ فی الحال عدالت نے ثالثی کمیٹی پر روک نہیں لگائی ہے۔