ویکسین کے سکینڈ ڈوز کے متعلق این آر آئیز کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم کا اہم اعلان: بھٹکل سے ہوناور تک کے افراد کو دیا جائے گا کورونا کا دوسرا ٹیکہ
10:53AM Fri 16 Jul, 2021
بھٹکل : 16 جولائ 21 (پریس ریلیز) بیرونی ممالک جانے والے جن حضرات کا ویکسین فرسٹ ڈوز کے بعد 28 دن کا وقفہ گزر چکا ہے ان کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے 2 - 3 دن کے اندر دوسرے ڈوز کے انتظام کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ اطلاع مجلس اصلاح و تنظیم کے میڈیا کو آرڈنیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ بھٹکل ، مرڈیشور منکی اور ہوناور بیلٹ کے جو این آر آئیز سیکینڈ ڈوز لگوانا چاہتے ہیں وہ اپنے پاسپورٹ، ویزا، اقامہ اور فرسٹ ڈوز سرٹیفکیٹ کی کاپی کے ساتھ کل صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک تنظیم دفتر میں پہنچ کر اپنا رجسٹریشن اور اسسٹنٹ کمشنر سے اپنا ویریفکیشن کروائیں۔
اس کے علاہ جن حضرات نے اس سے پہلے تنظیم دفتر میں رجسٹریشن کروایا تھا اور ابھی تک انہیں ویکسین نہیں لگا ہے تو وہ لوگ بھی کل تنظیم دفتر پہنچ کر فہرست میں اپنا نام داخل کرو سکتے ہیں۔
امید ہے کہ پیر یا منگل کے دن تنظیم دفتر میں صرف این آر آئیز کے لئے خصوصی ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا۔