شرالی میں لاری نے دی بائک کو پیچھے سے ٹکر۔ بائک پر سوار باپ کی موقع پر ہی ہوئی موت: چار سالہ بیٹا ہوا شدید زخمی
02:30PM Thu 26 Nov, 2020
بھٹکل: 26 نومبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شرالی شاردہولے کے قریب قومی شاہراہ پر آج صبح ایک تیز رفتار لاری نے بائک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بائک پر سوار باپ کی موقع ہر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا شار سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
مرنے والے کی شناخت بھٹکل مُٹھلی حدود کے موڈ بھٹکل کے رہنے والے وامن شنیار دیواڑیگا (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ بیٹے کی شناخت چراغ دیواڑیگاکی حیثیت سے کی گئی ہے جسے مزید علاج کے لیے کنداپور لے جایا گیا ہے۔
پولس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاری ڈرائیور امول ببول چوہان کو گرفتار کرلیا ہے اور مضافاتی پولس تھانہ میں اس کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔