مرکزی وزیر داخلہ کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ یڈی یورپا بھی ہوئے کورونا کا شکار: ڈاکٹروں کی ہدایات پر اسپتال میں بھرتی
05:06AM Mon 3 Aug, 2020
بینگلورو: 3 اگست،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے کل رات ساڑھے گیارہ بجے ٹویٹ کرکے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر اسپتال میں بھرتی ہورہے ہیں۔ انہوں پچھلے دنوں میں ان کے رابطے میں آنے والوں کو سیلف کورنٹائن ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خیال رہے کہ کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کرکے اپنی رپورٹ کے پوزیٹیو آنے کی خبر دی تھی جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں بھرتی ہوگئے تھے۔I have tested positive for coronavirus. Whilst I am fine, I am being hospitalised as a precaution on the recommendation of doctors. I request those who have come in contact with me recently to be observant and exercise self quarantine.
— B.S. Yediyurappa (@BSYBJP) August 2, 2020