سری لنکا میں آٹھواں دھماکہ: سوشل میڈیا پر پابندی، رات کا کرفیو نافذ، اب تک 160 افراد ہلاک

03:44PM Sun 21 Apr, 2019

صبح سے دھماکوں سے دہل رہے سری لنکا میں آٹھویں دھماکہ کی خبر ہے۔ یہ دھماکہ تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہوئے ہیں، جن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 160 پہنچ گئی ہے جبکہ 400 افراد زخمی ہیں۔ یہ دھماکہ مسیحیوں کے اہم تہوار ایسٹر پر کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا ملک بھر میں شام 6 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کے لئے کرفیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا سائٹوں پر بھی فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سیکورٹی افسر نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ دو چرچوں میں خود کش حملے کئے گئے ہیں۔