بھٹکل کی مشہور و  معروف شخصیت  عتیق الرحمٰن منیری کی کار حادثہ کا شکار: تمام افراد محفوظ

04:27PM Fri 16 Jul, 2021

بھٹکل: 16 جولائی،2021 (بھٹکلیس نیوز)  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر اور معروف تاجر جناب عتیق الرحمن منیری کی کار آج صبح گوا ایر پورٹ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد بال بال بچ گئے البتہ کار کو بڑا نقصان پہنچاہے۔ اطلاعات کے مطابق گوا ایرپوٹ سے بھٹکل لوٹنے کے دوران  ایرپورٹ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر ان کی کار  کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ان کی کار سامنے موجود دوسری کار سے جا ٹکرائی۔ خیال رہے کہ  جناب عتیق الرحمن منیری  ایک معروف تاجر کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے وقت سال گذشتہ انہوں نے دبئی سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھٹکل و اطراف کے لوگوں کو وطن پہنچانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔