Vaccination Camps To Be Organised For Hajj Pilgrims In Bhatkal
08:40PM Sun 22 Mar, 2026
بھٹکل : 22 مارچ، 2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اس سال اتر کنڑا ڈسٹرکٹ سے سفر حج پر جانے والے عازمین کو ٹیکہ لگانے کے لیے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے دفتر میں ایک ٹیکہ کاری کیمپ منعقد ہوگا ۔اس کی اطلاع تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیکہ کاری (Vaccination) کیمپ انشاءاللہ 26 مارچ2026 بروز جمعرات تنظیم آفس (صدیق اسٹریٹ ، بھٹکل) میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے اتر کینرا کے عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔
(تصویر: اے آئی)