اتر کینرا ضلع پنچایت کی سی ای او ایم پریانگا کا بھٹکل دورہ: سرکاری اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے موجود انتظامات کا لیا جائزہ
12:26PM Thu 6 May, 2021
بھٹکل: 6 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکیٹو افسر پریانگا نے آج بھٹکل پہنچ کر کورونا کے تعلق سے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکیوٹ ہاؤس میں افسران کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے سرکاری اسپتال کا رخ کیا، جہاں انہوں نے کووڈ سینٹر اور اکسیجن سلینڈروں کے کمرے کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کورونا کی اس لہر پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹر یا انتظامیہ کے کاموں میں مداخلت نہ کریں اور بلا وجہ اسپتال پہنچ کر انجکشن یا پھر بیڈ کے لیے ضد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب کم علامت والے یا علامت نہ پائے جانے والے کورونامریضوں کو گھر پر ہی رکھا جارہا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔ زیادہ ضرورت پڑنے پر ہی ان مریضوں کو بیڈ دیا جارہا ہے تاکہ ان کا بروقت علاج کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنے اس دورے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بڑھ رہے کورونا معاملات کے دوران حکومت نے ضلع کے اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی فراہمی کے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں جس کی وجہ سے تعلقہ کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا جارہا ہے اور وہاں زائد بیڈ اور وافر مقدار میں آکسیجن پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ مریضوں کے لئے بیڈ کی کمی نہ ہونے پائے، اکسیجن وافر مقدار میں موجود ہو ، کسی طرح کی دوائیوں کی قلت نہ ہونے پائے اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں بر وقت تیار رہا جائے۔
سی ای او ایم پریانگا نے پریانگا نے اس سے قبل بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، تعلقہ ہیلتھ آفسر و دیگر تعلقہ انتظامیہ کے آفسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی تھی اور وہاں انہوں نے افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں تھی۔
بھٹکل میں آج 64 افراد کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو: محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق آج بھٹکل میں کورونا کے 64 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھٹکل میں کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 199 کو پہنچ گئی ہے جبکہ آج ایک شخص کی اس وبا کی وجہ سے موت بھی واقع ہوئی ہے اور 23 افراد صحت یاب ہوکر گھر بھی لوٹیں ہیں۔ان تمام مریضوں میں سے 171 مریضوں کو کورونا کی علامات نہ ہونے یا معمولی علامات ہونے کی وجہ سے گھروں پر ہی آئسولیٹ کیا گیا ہے۔