مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دس اووروں کا تعلقہ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا شروع

03:22PM Sun 21 Feb, 2021

بھٹکل: 21 فروری،2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدینہ  ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام دس اووروں پر مشتمل تعلقہ سطح کا لیدر بال  کرکٹ ٹورنامنٹ  'ٹی۔ٹین' سنیچر سے  شروع ہوچکا ہے جس میں ہر دن چار چار میچس کھیلے جارہے ہیں۔بھٹکل  آئیس فیکٹری کے قریب  میدان میں منعقد اس ٹورنامنٹ میں تعلقہ بھر سے جملہ 31 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کی افتتاحی تقریب میں  جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین، مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب  صدر  جناب عتیق الرحمن مُنیری، بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر، مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے نائب صدر  جناب رضوان گنگاولی ،جناب امیرباشاہ، جناب شمس  تبریز  کندنگوڑا، جناب صفاء کے یم سمیت دیگر کئی  ذمہ داران موجود تھے ۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں  اول مقام آنے والی ٹیم کو 33333 روپیے نقد مع ٹرافی جبکہ رنرز آپ کو 17999 روپیے نقد مع ٹرافی سے نواز جائے گا۔