ریاست میں  پی یو سی امتحانات کا ہوا آغاز: پہلے دن حجاب مسئلہ پر دو طالبات نے  امتحانی مرکز سے کیا واک آؤٹ

12:44PM Fri 22 Apr, 2022

اڈپی: 22 اپریل، 22 (ذرائع) حجاب کے حق میں احتجاج کرنے والی دو طالبات اڈپی میں آج جمعہ کے روزپی یو سی سکینڈ کا امتحان  نہ لکھ کر امتحانی مرکز سے واک آؤٹ کر گئی ہیں۔ اطلاع کے مطابق  دو احتجاج کرنے والی طالبات جن کی شناخت ریشم اور عالیہ کے نام سے ہوئی ہے، حجاب (ہیڈ اسکارف) پہن کر امتحانی مرکز پہنچیں تھی۔ دونوں طالبات کو اڈوپی کے ودیودیا پی یو کالج میں امتحان دینا تھا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر حکام سے کہا کہ وہ حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت دیں، تاہم تقریباً 45 منٹ تک بحث کے بعد دونوں کو اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد دونوں طالبات امتحان دیے بغیر ہی روانہ ہوگئیں۔ کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے اے این آئی کو بتایا کہ چونکہ طالبات کے لیے امتحانی ہال کے اندر حجاب کی اجازت نہیں ہے۔ اسی لیے اخلاقی طور پر ہم ان اساتذہ کو مجبور نہیں کر رہے ہیں جو حجاب پہننے پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ امتحان کی ڈیوٹی دیں۔ ہم نے انہیں امتحان کی ڈیوٹی دینے کا اختیار دیا ہے بھی ہے اور نہیں بھی۔ کرناٹک حکومت نے طلباء سے بورڈ کے امتحانات میں یکساں رہنما اصولوں پر عمل کرنے کو کہا ہے جس میں حجاب شامل نہیں ہے۔ میڈیا  سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت کو حجاب سے متعلق کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا۔ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔ ریشما نے احتجاج کیا ہو گا۔ لیکن ہائی کورٹ نے واضح طور پر فیصلہ دیا ہے۔ 22 اپریل کو کرناٹک کے 12 ویں کے بورڈ امتحانات کا پہلا دن تھا۔ آج امتحان نہ لکھنے کا فیصلہ کرنے والے طالبات کو شاید ان کے بورڈ میں ایک اور موقع نہیں ملے گا۔ اطلاع کے مطابق آج ریاست میں پی یو سی سکینڈ  کے امتحانات میں کل 6,84,255 طلبہ نے شرکت کی۔