سوشیل میڈیا کے استعمال کو کار آمد بنانے اور غلط پیغامات کو روکنے بھٹکل میں وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن ایسوسی ایشن کا قیام
04:07PM Sat 15 Aug, 2020
بھٹکل: 15 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف کے علاقوں میں منفی پروپیگنڈے کو روکنے اور غلط پیغامات پر لگام کسنے کے لیے بھٹکل میں آج وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا، جس کا آغاز آج بعد نماز عصر رابطہ ہال میں علماء کرام اور شہر کی معزز شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔
واضح رہے اس ایسوسی ایشن کو قائم کرنے کے پیچھے جناب عبدالباسط ائیکری (وی دی بھٹکلیس) اور سالم شابندری صاحب (سالک نیوز) کی کوششیں کارفرما ہیں۔
جناب عبدالباسط ائیکری نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں وہاٹس ایپ ایک ایسا آلہ بن گیا ہے جہاں کئی لوگ تحقیق کیے بغیر پیغامات آگے بھیجتے ہیں جو کسی طور درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاٹس ایپ کو لوگ اپنی شناخت کو چھپاتے ہوئے اداروں کی ٹانگ کھینچنے، ایک دوسرے کی عزتوں کو اچھالنے یہاں تک کے ملک کے خلاف پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جن پر روک لگانے کے لیے وہاٹس ایپ گروپ ایڈ٘من کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری تھا اسی کے لیے اس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
سالم شابندری صاحب نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کی غرض و غایت بیان کی اور کہا کہ اس کا مقصد غلط پیغامات کو روک لگانا اور معاشرے میں فتنہ برپا کرنے والوں پر نکیل کسنا ہے انہوں نے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو فعال رہ کر اس میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب پہلے مرحلہ میں اس میں پچاس کے قریب ایڈمن کو جمع کیا گیا ہے جن کے تحت وہاٹس ایپ پر بہت سارے گروپ سرگرم ہیں۔
اس موقع پر مہمانان کی حیثیت سے ڈائس پر موجود چیف قاضی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، نائب قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، مولانا انصار خطیب مدنی، مولانا جعفر فقیہ ندوی، نائب صدر مجلس اصلاح وتنظیم جناب عتیق الرحمٰن منیری، جناب عنایت اللہ شابندری، مشہور صحافی جنا آفتاب کولا، انجمن حامئی مسلمین کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شابندری صدر جلسہ جناب محمد صادق پلور نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور صحیح قدم قرار دیا۔ انہوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس کام کو آگے لے جانے کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بغیر تحقیق کے پیغامات بھیجنے کی جہاں وعید سناتے ہوئے اسے گناہ اور فتنہ قرار دیا وہیں کسی بھی خبر کو سننے کے بعد متعلق شخص سے اس کو جاننے کی بھی تاکید کی۔
تقریب کا آغاز محمد ثاقب جاکٹی کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد مولوی تعظیم قاضی منکی نے نوائطی نعت سنائی۔ ناظم اجلاس مولوی عبدالنور فکردے ندوی کے شکریہ اور مولانا ارشاد افریکہ ندوی کی دعا پر یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔