Uttara Kannada: DC declares holiday for schools

08:14PM Mon 16 Jun, 2025

بھٹکل، 16 جون (ایس او نیوز): محکمہ موسمیات کی جانب سے اترکنڑا ضلع میں 16 جون سے 17 جون تک مسلسل اور شدید بارش کی پیش گوئی کے بعد، ضلعی انتظامیہ نے کل بروزمنگل 17 جون کو کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور ،سرسی  سداپور اور بھٹکل تعلقہ جات میں واقع تمام پرائمری و ہائی اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کاروار میں ڈپٹی کمشنر اترکنڑا اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر کی جانب سے جاری سرکاری حکم نامے میں محکمہ خواتین و اطفال ترقی اور محکمہ تعلیم عامہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر ہے کہ تعطیل کے سبب ضائع ہونے والے تعلیمی اوقات کو بعد میں مناسب انداز میں پورا کیا جائے گا۔