U.S. military plane flies 104 illegal immigrants back to India

09:16PM Wed 5 Feb, 2025

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے فوجی طیارے میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر ہندوستان بھیجا جانے والا جہاز آج دوپہر امرتسر پہنچا۔ امریکہ کل 205 ہندوستانی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی کارروائی میں ہے، جن میں سے پہلا جہاز 104 ہندوستانیوں کو لے کر امرتسر پہنچا ہے۔ یہ طیارہ امرتسر کے سری گرو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔ پولیس اور ایجنسیاں ان لوگوں کے پس منظر کی تفتیش کر رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ ڈونکی روٹ کے ذریعے امریکہ پہنچیں۔ ان میں گجرات کے 33، پنجاب کے 30، یوپی کے 4، ہریانہ کے 33 اور مہاراشٹر کے 4 لوگ شامل ہیں۔

صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سے بڑا اعلان غیر قانونی تارکین وطن کو ہمیشہ کے لیے ان کے ملک واپس بھیجنیں اور اس دراندازی کو روکنے کا تھا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے 7.25 لاکھ ہندوستانیوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہیں، پیو ریسرچ سینٹر کے 2022 کے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں غیر قانونی تارکین کی کل تعداد 10 کروڑ 10 لاکھ ہے، جن میں سے ہندوستان سے آنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار ہیں۔ تاہم ٹرمپ کے مطابق امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 20 ملین سے 25 ملین کے درمیان ہیں۔ اسی لیے ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے بعد جو پہلا بڑا اعلان کیا وہ غیر قانونی تارکین وطن پر پابندی کے حوالے سے ہے۔

3.3 فیصد امریکی تارکین وطن غیر قانونی ہیں۔ ٹیرف اور امیگریشن دو ایسے مسائل ہیں جن پر ٹرمپ انتظامیہ سے نمٹنا ہندوستان کے لیے چیلنج ہو گا۔ تاہم غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر ہندوستان کا موقف رہا ہے کہ ہندوستانی دنیا میں جہاں بھی رہیں قانون پر عمل کریں۔ دراصل، میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد، امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان سے ہے۔ امریکا میں میکسیکو سے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 40 لاکھ، ایل سلواڈور سے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار ہے۔ میکسیکو میں امریکہ میں مقیم تمام غیر قانونی تارکین وطن کا 37 فیصد حصہ ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن امریکہ کی کل آبادی کا 3.3 فیصد ہیں۔