اتھارٹی کے مطابق کارآمد اقامتی پرمٹوں کے حامل تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے گھریلو ملازمین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔اس مقصد کے لیے انھیں اتھارٹی کی ویب سائٹ (ica.gov.ae) پر اپنی درخواست جمع کرانا ہوگی۔ یو اے ای میں منگل کے روز تک کووِڈ-19 کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 100794 ہوگئی ہے۔ان میں 90556 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق یو اے ای میں اب تک کووِڈ-19 سے 435 اموات ہوچکی ہیں۔