کورونا Updates: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 601 معاملات کی تصدیق ہوئی، وزارتِ صحت
12:17PM Sat 4 Apr, 2020
ہندوستان میں کرونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جارہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک کے مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 2902 لوگ اس سے متاثر ہیں
مہاراشٹر میں کورونا کے 47 نئے معاملات، متاثرین کی تعداد 537
پونے: عالمی وبا کورونا مہاراشٹر میں کافی تیزی سے پاؤں پساررہا ہے اور ریاست میں 47 نئے معاملے سامنے آنے سے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 537 ہو گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ نئے معاملات میں 28 کیس ممبئی سے، تھانے سے 15، پونے سے دو، امراوتی اور پمپری چچواڑ سے ایک ایک معاملات شامل ہیں۔ اس طرح سے ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 537 ہو گئی ہے۔
ملک میں اب تک سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو اور کیرالہ میں سب سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کے 2567 معاملے سامنے آئے ہیں اور 72 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ادھر، ہندوستان کی وزارتِ صحت نے ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 601 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔