ضلع اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن کا ہوا تبادلہ: اب پربھو لنگ ہونگے  ضلع کے نئے ڈی سی

10:08AM Sat 22 Oct, 2022

کاروار 22/ اکتوبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع  اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن   کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر پربھو لنگ کولکٹّی کو ضلع کا نیا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق پربھو لنگ ریڈی2013 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ یہ اس سے قبل ہٹّی گولڈ مائنس کے بنگلورو دفتر میں منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے  کا م کر رہے تھے۔ تبادلے کے بعد اب 2013 بیچ کے آئی اے ایس افسر ملئی مہیلن  بنگلورو میں ڈپارٹمنٹ آف یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس کمشنر کی حیثیت سے چارج لیں گے۔