حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی پھر ایک بار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب
03:57PM Sat 20 Nov, 2021

کانپور: 20 نومبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا ستائیسویں دو رزہ اجلاس عام کا آج حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہ کی صدارت میں باقاعدہ آغاز ہو ا جس میں ملک بھر سے مسلمانوں کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس میں پھر ایک بار بالاتقاق حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہ کو اگلی میعاد کے لیے بطور صدر منتخب کیا ہے۔
ادارہ بھٹکلیس حضرت مولانا کی خدمت عالیہ میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بزرگوں کا سایہ امت پر تادیر سلامت رکھے اور قوم و ملت کو ان سے مزید مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین
(مزید تفصیلات کے لیے انتظار کریں)

