اے سی سی اے امتحان میں بھٹکلی طالبہ ریحانہ ریم  نے پورے ہندوستان میں حاصل کیا دوسرا مقام

11:41AM Mon 20 Feb, 2023

بھٹکل : 19 فروری، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات  میں بھٹکلی طالبہ  ریحانہ ریم  بنت نورالامین شہاب الدینا نے پورے ہندوستان میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر انہوں نے گیارہواں مقام حاصل کیا  ہے جو کہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نےیونیورسٹی آف  دی ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ  میں  اے سی سی اے  امتحانات کے ایڈوانس ٹیکسیشن کے پرچے  کا  امتحان دیا تھا  جہاں انہوں نے امتیازی نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین سمیت بھٹکل کا بھی نام روشن کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ طالبہ استاذ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا اقبال نائیطے ندوی کی بھانجی ہیں۔     ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (Association of Chartered Certified Accountants) یا اے سی سی اے (ACCA) پیشہ ورانہ حسابداری یا اکاؤنٹنگ کی تنظیم ہے جو چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ (Chartered Certified Accountant) کی تعلیمی سند اہلیت عطا کرتی ہے۔ جون 2014 کے مطابق اے سی سی اے عالمی حسابداری اداروں میں سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی تنظیم تھی ۔ اے سی سی اے کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے، جبکہ اہم انتظامی دفتر گلاسگو میں ہے۔ ان کی اس کامیابی پر ادارہ بھٹکلیس ان کو اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے ۔آمین