کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے کورونا ویکسینشین مہم کا ہوا آغاز: اتر کینرا میں ضلعی ایس پی نے لگا یا ٹیکہ
04:03PM Wed 10 Feb, 2021
کاروار: 8 فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت پولس اہلکاروںسمیت تحصیلدار میونسپل ، سٹی اور مضافاتی دفاتر کے ورکرس وغیرہ کو ویکسین لگائے جارہے ہیں۔
اتر کینرا میں اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع ایس پی مسٹر شیو پرکاش دیوراجو نے کورونا کا ٹیکہ لگایا۔ ضلع اُترکنڑا میں دوسرے مرحلے کی کورونا ٹیکہ کاری کے لئے 5558 لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو ویکیسین دئے جائیں گے۔