ہندوستان نے 'سپر ہر کیولیس' لداخ میں اتارا؛ چین کی وارننگ کو نظر انداز کرکے 20ٹن تک کا وزن لے جانے والے طیارے کے زریعے طاقت دکھائی

01:57PM Wed 21 Aug, 2013

ہندوستان نے 'سپر ہر کیولیس' لداخ میں اتارا؛ چین کی وارننگ کو نظر انداز کرکے 20ٹن تک کا وزن لے جانے والے طیارے کے زریعے طاقت دکھائی نئی دہلی(ایجنسیاں) لداخ میں ہندوستان نے چین کو پہلی مرتبہ اپنی طاقت دکھائی ہے ۔ چین کے تمام وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے منگل کی صبح لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) سے کچھ دور پر دولت بیگ کولڈی ہوائی پٹی پر اپنا سی-130 جے سپر ہر کیولیس طیارہ اتارہ۔ لداخ میں چین کی برھتی دراندازی کے واقعات کے بعد سپر ہر کیولیس کو ایل اے سی کے بالکل قریب اتارنے کو چین کو پیغام دینے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ چین کو جیسے ہی سپر ہر کیولس کو لداخ بھیجنے کی بھنک ملی اس نے احتجاج کرنا شروع کردیا تھا۔ اس نے لداخ میں سپر ہر کیولس نہ اتارنے کی وارننگ دی تھی۔ ہندوستان نے اپنی سر زمین پر اپنا طیارہ نہ اتارنے کی اس دھمکی کو نطر انداز کردیا۔ فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ سپر ہر کیولس کمانڈنگ افسر گروپ کیپٹن تیج بہادر اور 'ویلڈ وائپرس' کے دستے کے ساتھ اس ہوئی اڈے پر اتارا۔ اس کے بعد وہ واپس ہنڈن ایئر ویز لوٹ آیا۔ فضائیہ کے افسر کے مطابق سپر ہر کیولس کی مدد سے فضائیہ بری فوج کو اس بیحد بلندی والی پوسٹ پر ضروری ساژوسامان فوراً مہیا کرانے میں اہل ہوگی۔ یہں نہیں جنگ کی حالت میں فوجی دستوں کے اس پوسٹ تک حرکت و عمل میں سپر ہر کیولس کا اہم رول رہے گا۔ اکسائی چین علاقے کی دولت بیگ سینٹر کی یہ ہوائی پٹی 5065/ میٹر بلندی ہے۔ دولت بیگ اولڈی ہندوستانی فوج کی انتہائی اہم پوسٹ ہے۔ یہ چین کی جانب سے جانے والے پرانے شاہراہ ریشم کو جوڑتی ہے۔ 1962/میں ہندوستان-چین جنگ کے دوران ہندوستانی فوج نے یہ بیس بنایا تھا۔ گزشتہ کئی برسوں سے اس بیس کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ہندوستانی فوج نے اس بیس پر اپنی سرگرمیاں تیز کی ہیں۔ ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ نے مل کر اس کو بیس کو پھر سے سرگرم کیا۔ گزشتہ دنوں 43/سال بعد 2/انجن والے اے این-32 ایئر کرافٹ کو یہاں اتارا گیا۔ فضائیہ نے اس کے بعد 20 ٹن تک کا وزن لے جانے والے سی -130 جے سپر ہر کیولس اتارنے کا فیصلہ کیا۔ super