معہد الامام حسن البنا میں مرحوم مولانا اقبال ملا ندوی کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب "ذکر اقبال" کا اجراء

03:25PM Sun 29 Aug, 2021

بھٹکل: 29 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج بعد نماز عصر معہد الامام حسن البنا میں فقیہ شہر بھٹکل و سابق چیف قاضی جماعت المسلمین مرحوم مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب "ذکر اقبال"  کا اجراء عمل میں آیا جس میں ماہنامہ معارف اعظم گڑھ کے ایڈیٹر مولانا عمیرالصدیق ندوی صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا محترم نے ہندوستان کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذ٘مہ داریوں کے عنوان پر جامع خطاب فرماتے ہوئے موجودہ دور میں کرنے کے کاموں کی طرف رہنمائی کی۔ ڈائس پر ناظم معہد الامام حسن البنا بھٹکل مولانا ناصر اکرمی جامعی، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، مولانا محمد فارق قاضی ندوی، جنرل سکریٹرہی مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی، مولانا سمعان خلیفہ ندوی موجود تھے۔