چینائی میں چاند کی رؤیت کے بعد کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں رمضان کا اعلان: بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں میں کل ہوگا پہلا روزہ
02:06PM Sat 2 Apr, 2022
بھٹکل: 2اپریل،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چینائی میں آج رمضان کے چاند کی رؤیت ثابت ہونے کے بعد بھٹکل میں بھی قاضی صاحبان نے کل رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنداپور، گنگولی ،اڈپی وغیرہ میں کل اتوارکو یکم رمضان المبارک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لکھنو اور چینائی میں بھی چاند کی ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی اتوار کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اسی کے ساتھ آج رات سے مساجد میں تروایح کی رونقیں بھی بحال ہونگی۔
ادارہ بھٹکلیس قارئین بھٹکلیس کی خدمت میں رمضان المبارک کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان ایام کی صحیح قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس رمضان کو ہماری مغفرت کا ذریعہ بنائے۔آمین