شیوراج حکومت نے مدھیہ پردیش کے تین شہروں میں ’لاک ڈاؤن‘ کا کیا اعلان

03:33PM Fri 19 Mar, 2021

کورونا کے لگاتار بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے ریاست کے تین بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اندور، بھوپال اور جبل پور شہر میں اتوار کے روز یعنی ایک دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان تین شہروں میں اسکول و کالج کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ آج وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں ہوئی ایک جائزہ میٹنگ کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔