بھٹکل سرکاری اسپتال میں منعقد مفت ہیلتھ کیمپ کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح؛ 650 افراد کی شرکت

03:37PM Sun 23 Feb, 2020

بھٹکل: 23 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ، تعلقہ اسپتال بھٹکل، اور ادرش اسپتال کی جانب سے آج صبح بھٹکل سرکاری اسپتال میں مفت ہیلتھ کیمپ منعقد ہوا جس کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک نے کیا ۔ افتتاح کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ سوسائٹی کے لیے یہ کار خیر بہت ہی اہم ہے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے راجا نے منتظمین کو مبارکباد دی اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات منعقد کرنے کی ترغیب دی۔ اس کیمپ میں قریب 650 افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ ، تعلقہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھاسکر نائک ، جناب نذیر قاسمجی ، ڈاکٹر سویتا کامت اور دیگر حضرات موجود تھے۔