مینگلور میں ماہی گیری کشتی، جہاز سے ٹکرا کر غرقاب؛ تین ماہی گیر ہلاک، کئی لاپتہ ؛ بچاؤ اور راحت کا کام ہےجاری
12:28PM Tue 13 Apr, 2021
مینگلور 13/اپریل،2021 (ذرائع) مینگلور کی بندرگاہ سے 43 ناوٹیکل میل دور بحر عرب سمندر میں ماہی گیروں کی ایک کشتی بڑy جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں تین ماہی گیروں کی موت واقع ہونےکی اطلاع ملی ہے۔ البتہ حادثے میں کئی ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکرلاپتہ ہوگئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ قریب پانچ ماہی گیروں کو ساحلی محافظ دستہ بچانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور مزید ماہی گیروں کو بچانے کےلئے راحت اور بچاو رسانی کا کام جاری ہے۔
ساحلی حفاظتی دستے کی جانب سے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دی گئی اطلاع کے مطابق پڑوسی ریاست کیرالہ کی ایک کشتی جس پر 14 ماہی گیر سوار تھے، مینگلور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کررہے تھے کہ اچانک ایک بڑا جہاز ان کی بوکشتی سے ٹکراگیا۔ حادثہ منگل کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد انڈین کوسٹ گارڈس نے اپنی جہاز اور ائیرکرافٹ کے ذریعے بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سنگاپور کی MV APL LE Havare نامی جہاز ماہی گیری کشتی سے ٹکراگیا تھا۔ پڑوسی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ کے بیپورے کے رہنے والے جعفر کی 'Rabha' نامی ماہی گیری بوٹ اتوار کو مچھلیوں کے شکار کےلئے نکلی تھی۔ بوٹ پر تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے سات ماہی گیراور مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سات ماہی گیر سوار تھے۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق جن پانچ لوگوں کو بچانے میں کامیابی ملی ہے، اُس میں دو کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے سُنیل داس اور تمل ناڈو کے رہنے والے ویلو موروگن کی حیثیت سےکی گئی ہے۔In a swift sea-air #SAR operation @IndiaCoastGuard deployed 03 #ICG ships & aircraft to search for 14 fishermen of IFB ‘Rabah’ approx 43 NM west #NewMangalore #today. 02 crew found, search for other crew in progress.@DefenceMinIndia @Min_FAHD @shipmin_india @SpokespersonMoD
— Indian Coast Guard (@IndiaCoastGuard) April 13, 2021