کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے رہائش کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ: بنگلورو پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا
01:37PM Mon 24 Oct, 2022

بینگلورو: 24 اکتوبر، 2022 (ایجنسی) کرناٹک کے وزیر برائے رہائش وی سومنّا کی خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے۔ بنگلورو میں پیر کے روز کانگریس لیڈران و کارکنان سڑک پر اترے اور وزیر وی سومنّا کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کر رہے کئی کانگریس لیڈران و کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ملزم وزیر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
خاتون کو تھپڑ مارے جانے کا یہ واقعہ 22 اکتوبر کا بتایا جاتا ہے جس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی۔ الزام ہے کہ سومنّا نے گنڈلوپیٹ میں ایک خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون مکان سے متعلق اپنی شکایت لے کر رہائشی وزیر کے پاس پہنچی تھی اور اپنے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی تھی۔ سومنّا نے اس خاتون کی پوری بات سننے کی جگہ اسے تھپڑ لگا دیا۔ حالانکہ اس تھپڑ کے بعد بھی خاتون نے وزیر کے پیر چھوئے اور انصاف کے لیے التجا کرتی ہوئی دکھائی دی۔Karnataka | Police detained Congress workers protesting against the state Housing Minister V Somanna, in Bengaluru
Yesterday, Somanna was caught on camera slapping a woman at an event in Gundlupet, when she went with a plea to resolve her grievance. pic.twitter.com/DQhRpFvaa9 — ANI (@ANI) October 24, 2022
#WATCH | Karnataka Minister V Somanna caught on camera slapping a woman at an event in Chamarajanagar district's Hangala village in Gundlupet Taluk, where he was distributing land titles.
(Source: Viral video) pic.twitter.com/RGez4y1fCV — ANI (@ANI) October 23, 2022