گوا سے  مچھلی کی لاری میں غیر قانونی طور پر لائی جارہی شراب کاروار سرحد پر ضبط: 9 لاکھ کی مالیت کی شراب کے ساتھ ایک شخص گرفتار

04:05PM Tue 16 Feb, 2021

کاروار: 16 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گوا سے مچھلیوں کو لانے والی لاری میں چھپا کر غیر قانونی طور پر لائی جارہی شراب کو کاروار کے ماجالی سرحد پرایکسائز محکمہ کے اہلکاروں نے ضبط کرتے ہوئے لاری ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مچھلیوں کے بکسوں میں گوا کی شراب چھپا کر لائی جارہی تھی کہ پولس نے سرحد پر پوچھ تاچھ کے دوران لاری کی تلاشی لی جس کے بعد تقریبا نو لاکھ کی مالیت کی 505لیٹر  شراب ضبط کی گئی۔ اس سلسلہ میں محکمہ نے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے سوریا نارائن مورتی کو گرفتار کیا ہے۔