دنیا بھر میں ڈاؤن رہا Twitter، ہزاروں یوزرس ہوئے پریشان، سوشل میڈیا پر کی شکایت

12:55PM Wed 1 Mar, 2023

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے ذریعے استعمال کئے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر بدھ کو ڈاؤن رہا۔ جس کی وجہ سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ہزاروں صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی یا ٹویٹس پوسٹ کرنے سے قاصر ہیں۔ اس دوران بہت سے صارفین نے ڈاؤن ڈیٹیکٹر  جیسی ویب سائٹس پر جاکر اور شکایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، مسئلہ ہندوستانی وقت 3.47 بجے پر شروع ہوا اور دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کر رہا ہے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ، جاپان اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کے ساتھ آؤٹیج کی رپورٹس سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ اس سے پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن دونوں متاثر ہوئے۔ پلیٹ فارم بند ہونے پر صارفین سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
فروری میں بھی ٹویٹر ڈاؤن ہوا تھا۔ غور طلب ہے کہ ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل فروری میں ٹوئٹر کی سروس گھنٹوں کے لیے بند رہی تھیجس میں صارفین نہ تو براہ راست پیغامات پڑھ سکتے تھے اور نہ ہی پوسٹس کو اپ ڈیٹ کر سکتے تھے۔