بر طانیہ: بلی نے ٹی وی کاانٹینا نگل لیا۔۔۔ آپریشن سے جان بچالی گئی

04:55AM Sun 13 Jan, 2013

بر طانیہ: بلی نے ٹی وی کاانٹینا نگل لیا۔۔۔ آپریشن سے جان بچالی گئی لندن…این جی ٹی…عام طور پر پالتو بلیاں گھر میں پڑی اشیاء کو منہ میں ڈالتی اور چباتی نظر آتی ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک بلی نے تو حد ہی کر دی اور ٹی وی کا ایریل (Aerial) ہی نگل لیا۔15سینٹی میٹر لمبا ٹی وی کا انٹینا پیٹ میں جاتے ہی بلی نے تکلیف کا اظہار کیا جسے اس کی مالکن فوری طور پر جانوروں کے اسپتا ل لے گئی۔ڈاکٹروں نے تکلیف کی وجہ معلوم کر نے کیلئے ایکسرے کیا تواس میں بلی کے جسم میں مو جود انٹیناصاف نظر آگیا۔اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے بلی کا فوری آپریشن کر کے اس کے جسم میں پھنسے ایریل کو با ہر نکال لیا اور اسطرح بلی کی جان بچ گئی۔ 1-12-2013_83485_l