حفاظ کرام کے لئے خوشخبری: بھٹکل جمعیت الحفاظ کی طرف سے منعقد ہورہا ہے مسابقہ حفظ قرآن کریم
03:44PM Mon 21 Dec, 2020
بھٹکل: 21 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو؍پریس ریلیز) نہایت مسرت کے ساتھ اطلاع دی جارہی ہے کہ جمعیت الحفاظ بھٹکل کی طرف سے رمضان المبارک 1438ھ کے بعدحافظ ہونے والے ان حفاظ کرام کے مابین جو جمعیت کی طرف سے منعقدہ گزشتہ مسابقہ میں شریک ہوئے تھے آخری پندرہ پاروں کا مسابقہ اور رمضان المبارک 1435ھ کے بعد حفظ مکمل کرنے والے جملہ حفاظ کے مابین جو گزشتہ مسابقہ میں شریک نہیں ہوئے تھے 25تا 29 آخری پانچ پاروں کا مسابقہ ان شاء اللہ جمادی الثانی 1442ھ میں منعقد ہوگا،لہذا اس زمرہ میں آنے والے تمام حفاظ کرام سے درخواست ہے کہ ابھی سے اس کی تیاری شروع کریں ، ان شاء اللہ عنقریب دیگر تفصیلات سے مطلع کیا جائے گا ۔
المعلن : جنرل سکریٹری جمعیت الحفاظ بھٹکل