اتر کینرا میں زور دار ہواؤں کے ساتھ جاری بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کیا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

02:17PM Sun 23 Jul, 2023

بھٹکل: 23 جولائی،23 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ضلع میں بھاری بارش کے چلتے اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا نے احتیاطی طور پر ضلع کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں  کل 24 جولائی کو چھٹی دینے کا حکم جاری کیا ہے ۔ انہوں نے ضلع کے تحصلداروں کو اپنے اپنے تعلقہ جات میں بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے چھٹی دینے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ خیال رہے کہ ضلع میں جمعہ سے شروع ہونے والی زور دار ہواؤں کے ساتھ  بارش کی وجہ سے کئی درخت اور الیکٹرک کھمبے زمین سے اکھڑ گئے ہیں اور کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔