اتر کینرا کے  ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کا ہوا تبادلہ: گنگو بائی منکار ہونگی نئی ڈپٹی کمشنر

04:18PM Tue 25 Jul, 2023

کاروار: 25 جولائی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا   ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کا تبادلہ ہوچکا ہے اور ان کی  جگہ پر ‎ گنگو بائی منکار کو نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ گنگو بائی  رمیش منکار 2012 بیچ کی آئی اے ایس آفسر ہیں  وہ اب تک کرناٹکا انفارمیشن کمیشن  بینگلورو میں بطور سکریٹری خدمات انجام  دے رہی تھیں ۔ پربھو لنگا کولیکٹی کا تبادلہ کہاں ہوا ہے اس  تعلق سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔وہ 2022 میں اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر مقرر ہوئے تھے۔