مچھلیوں کو کھانا ڈالتے شخص پر بڑی مچھلی کا حملہ، ہاتھ منہ میں دبوچ لیا

05:03AM Fri 18 Jan, 2013

مچھلیوں کو کھانا ڈالتے شخص پر بڑی مچھلی کا حملہ، ہاتھ منہ میں دبوچ لیا فلوریڈا…این جی ٹی…اچانک افتاد پڑے تو گھبراہٹ کے مارے ہر کسی کی چیخیں نکل جائیں لیکن یہاں تو نظارہ ہی ایسا سامنے آیا کہ موقع پر موجود ہر انسان خوف و دہشت سے چلاتا نظر آیا۔ امریکی ریاست فلوریڈ امیں ایک شخص سمندر کنارے نصب لکڑی کے تختوں سے لٹک کر مچھلیوں کو کھانا ڈال رہا تھا۔ انتہائی بے فکری سے ہاتھ پانی کے اندر ڈالے یہ شخص مچھلیوں کا انتظار کررہا تھا جب اچانک ایک بڑے سائز کی مچھلی نے اُس پر حملہ کردیا۔ مچھلی نے امریکی شخص کے ہاتھ کو پوری طرح اپنے منہ میں دبوچ لیا جو کافی دیر تک اُس سے اپنا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کرتا رہا۔ امریکی شخص کے ساتھی بھی اُسکی مدد کو آئے اور مچھلی کو کھینچ کر تختے پر لے آئے اور کافی تگ و دو کے بعد بلاآخر مچھلی نے انسانی ہاتھ کو چھوڑ دیا اور واپس پانی میں چلی گئی۔ اچانک پڑنے والی اس افتاد اور درد کے باعث جہاں اس شخص کی چیخیں نکل گئیں وہیں موقع پر موجود دیگر افراد بھی خوفزدہ نظر آئے۔ 1-17-2013_84105_l