کرناٹک  کورونا میں ایک لاکھ سے زیادہ فعال معاملوں والی دوسری ریاست

01:40PM Sun 27 Sep, 2020

بینگلورو: 27 ستمبر، 20 (ذرائع)  کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3308 مریضوں کے اضافے کی وجہ سے فعال معاملات کی تعداد 100000 کو عبور کر چکی ہے اور یہ مہاراشٹر کے بعد یہ ایک لاکھ سے زیادہ معاملوں والی دوسری ریاست گیا ہے۔ اس وقت مہاراشٹر میں کووڈ ۔19 کے 269535 فعال معاملے ہیں۔ وہیں کرناٹک میں کورونا کے 101801 فعال معاملے ہیں۔ کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5417 افراد وبائی بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکز وزارت کے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88600 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 5992533 تک پہنچ گئے۔ اسی دوران 1124 مریضوں کی موت ہوئی جس کی وجہ سے انفیکشن سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 94503 ہوگئی۔